سہیون شریف میں ہونیوالے دھماکے میں80سے زائد قیمتی جانوں کا ضیاع انتہا ئی افسوس ناک ہے‘میاں مقصوداحمد
حالیہ دہشتگردی کے واقعات حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی کامنہ بولتاثبوت ہیں‘ امیر جماعت اسلامی پنجاب
جمعہ 17 فروری 2017 21:15
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائیاں ہمارے عزم اورحوصلے کو ختم نہیں کرسکتیں۔
دہشتگردی کے حالیہ واقعات سے صاف ظاہر ہوتاہے کہ پاکستان مخالف بیرونی قوتیں ملک میں امن قائم ہوتانہیں دیکھ سکتیں اس لیے ایک بار پھر دہشتگردی کابازارگرم کرنے کی منظم سازشیں کررہی ہیں۔دشمن قوتوں کوملک میں امن وامان کی بہترہوتی ہوئی صورتحال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔سیاسی وعسکری قیادت بے گناہ جانوں کے ساتھ کھیلنے والوں کو مقام عبرت تک پہنچائے۔انہوں نے کہاکہ حکومت حالیہ ہونیوالے بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی خاطر خواہ مالی امدادکرے اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہاکہ ملک دشمن عناصر کا قلع قمع کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر سنجیدگی سے اقدامات کیے جائیں۔ امریکہ اور بھارت نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو اس لیے سی پیک جیسے عظیم منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے سازشیںکررہے ہیں۔پاکستان اس وقت چاروں طرف سے خطرات میں گھراہوا ہے۔ملک میں امن وامان کی بحالی اس وقت بہت ضروری ہے ورنہ سی پیک کامنصوبہ خطرے میں پڑسکتا ہے۔ امن وامان کے قیام کے لیے سب سے پہلے راء، موساد اور سی آئی اے کا گٹھ جوڑختم کیا جائے اور خارجہ وداخلہ پالیسیوں کو ازسرنو جائزہ لیتے ہوئے ملکی حالات کوبہتر بنایا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.