سانحہ سیہون شریف اور لاہور اسلام دشمن طاقتوں کی ریشہ دوانیوں کا نتیجہ ہے‘ذکر اللہ مجاہد

ایک ایسی نیشنل سیکورٹی پالیسی کی ضرورت ہے جس میں دہشت گردی کے مسئلے کی جڑ کو دیکھا جائے‘امیر جماعت اسلامی لاہور

جمعہ 17 فروری 2017 21:15

سانحہ سیہون شریف اور لاہور اسلام دشمن طاقتوں کی ریشہ دوانیوں کا نتیجہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) امیر جماعت اسلامی لاہور و صدر ملی یکجہتی کونسل ذکر اللہ مجاہد نے گذشتہ روز سیہون شریف میں حضرت شہباز قلندر کے مزار پر ہونے والے خود کش دھماکے کی پرُ زور مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے حکمرانوں کو وطن عزیز کی بقا و سلامتی کیلئے سیاسی مفادات سے بالا تر ہو کر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے ۔

ان خیالات کا اظہارگذشتہ روز انہوں نے مختلف عوامی وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلامی سزائوں پر عمل درآمد سے ہی دہشت گردی پر قابو پایا جاسکتا ہے اور ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے ملی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سانحہ لاہور اور سیہون شریف اسلام دشمن طاقتوں کی ریشہ دوانیوں کا نتیجہ ہے اور ان دہشت گردی کے واقعات میں معصوم انسانوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے والوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، انسان دشمن قوتوں نے حضرت لال شہباز قلندر کے مزار پر حاضری دینے والے معصوم لوگوں کو شہید کر کے ظلم و بربریت کی انتہا کر د ی ہے ۔

(جاری ہے)

دہشت گرد اپنی مذموم کاروائیوں سے پاکستانی قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ایک ایسی نیشنل سیکورٹی پالیسی کی ضرورت ہے جس کے تحت اس مسئلے کی جڑ کو دیکھا جائے اور ایسی پالیسی بنانے میں تمام سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہواوران میں مکمل طور پر اتفاق ہو ۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف سیسہسیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :