شہباز شریف کی نا اہلی کے حوالے سے لاہو ر ہائی کورٹ سے دوبار ہ جلد رجوع کرینگے ‘اعجازچوہدری ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ فروری

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 17/02/2017 - 21:36:48 وقت اشاعت: 17/02/2017 - 21:15:40 وقت اشاعت: 17/02/2017 - 21:05:00 وقت اشاعت: 17/02/2017 - 20:59:44 وقت اشاعت: 17/02/2017 - 20:59:41 وقت اشاعت: 17/02/2017 - 20:59:31 وقت اشاعت: 17/02/2017 - 20:52:20 وقت اشاعت: 17/02/2017 - 20:44:30 وقت اشاعت: 17/02/2017 - 20:38:08 وقت اشاعت: 17/02/2017 - 20:37:58 وقت اشاعت: 17/02/2017 - 20:37:55
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

شہباز شریف کی نا اہلی کے حوالے سے لاہو ر ہائی کورٹ سے دوبار ہ جلد رجوع کرینگے ‘اعجازچوہدری

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2017ء) پی ٹی آئی پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری کی طرف سے شہباز شریف کی نااہلی کے خلاف دائر ریفرنس کو سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے مسترد کرنے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ گھر کا بندہ -" درباری سپیکر پنجاب اسمبلی "سے ریفرنس کو مستر د کرنے کے حوالے سے یہی توقع کی جاسکتی تھی،سپیکر کا ریفرنس مستر د کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ لا ہور ہائی کورٹ کے حکم پر ہی میں نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو ریفرنس دائر کیا تھاشہباز شریف کی نا اہلی کے حوالے سے لاہو ر ہائی کورٹ سے دوبار ہ جلد رجوع کریں گے، لا ہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی کا ریفرنس کو مستر د کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا،درباری سپیکر غیر جانبدار کردار ادا کرنے میں بری طرح ناکا م رہے یاد رہے کہ اعجاز احمد چوہدری نے لاہور ہائی کورٹ میں شہباز شریف کے خلاف حلف کی خلاف ورزی کرنے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی تھی۔
17/02/2017 - 20:59:31 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان