پشاور،ضلعی انتظامیہ کی کاروائیاں۔ گرانفروشی اور صفائی ناقص صورتحال پر59گرفتار

جمعہ 17 فروری 2017 20:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کر تے ہوئے ناقص صفائی اور گرانفروشی ا پر پشاور کے مختلف علاقوں سے 59افراد کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق قائمقام ڈپٹی کمشنر پشاورشاہد محمود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز عبدالنبی ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرسید شاہ زیب اور اسسٹنٹ کمشنر (یوٹی)گل بانو نے یونیورسٹی ٹائون، حیات آباد اور تہکال میں مختلف ریسٹورنٹس اور دیگر دکانوں کی چیکنگ کی۔

صفائی کی ناقص صورتحال، گرانفروشی اورسرکاری نرخ نامہ آویزاں نہ کرنے پر 22افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سہیل عزیز نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے گردو نواح، ناز سنیما روڈ، چوک یادگار اور پیپل منڈی میں مختلف دکانوں کی چیکنگ کی۔

(جاری ہے)

صفائی کی ناقص صورتحال، گرانفروشی اورسرکاری نرخ نامہ آویزاں نہ کرنے پر 17افراد کو گرفتار کر لیا ۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد نے چارسدہ روڈ سے 12 گرانفروشوں کو گرفتار کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جاوید انور کمال نے بھانہ ماڑی کے مختلف علاقوں سے 8 افراد کو گرانفروشی پر گرفتار کیا۔ان گرفتار افراد میں قصاب، نانبائی، جنرل سٹورمالکان، چائے فروش، سبزی و فروٹ فروش و دیگر شامل ہیں۔ انتطامیہ کے مطابق ان گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :