بولان,پاکستان میڈیا کمیونٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر کا ڈھاڈر پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کے عہدیداروں سے ٹیلی فونک خطاب

بلا مقابلہ نومنتخب ہو نے والی کابینہ کو مبارک باد

جمعہ 17 فروری 2017 20:51

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) پاکستان میڈیا کمیونٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک اکرم بنگلزئی نے ڈھاڈر پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کے عہدیداروں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے بلا مقابلہ نومنتخب صدر محمد عارف بنگلزئی،جنرل سیکرٹری نوروزخان ایری ،سرپرست اعلیٰ سینئر صحافی عبدالفتاح اور دیگر کابینہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈھاڈر پریس کلب کے صحافیوں نے ہر دور میں بلا خوف خطر علاقائی مسائل کو ایوانوں تک پہنچایا ہے انہوں نے ہمیشہ بلا رنگ نسل صحافتی خدمات سر انجام دیں ہیں جو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے صحافی اپنی جانوں پر کھیل کر ہرپل کی خبر سے عوام کو آگاہ رکھتے ہیں اس دوران بلوچستان کے درجنوں صحافی شہید ہوچکے ہیں جن کیلئے سرکاری سطح پر آج تک کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا انہیں محض دعوؤں پر ٹرخا دیا جاتا رہا ہے بلوچستان کے صحافی نامساعد حالات میں اپنی جانوں کی پرواہ کیئے بغیر فرائض کی انجام دہی میں پیش پیش ہیںانہوں نے کہا کہ صحافیوں کی حقوق اور انکی فلاح بہبود کیلئے اقدامات نا گزیر ہیں صحافیوں کے بغیر دعوے سے کہہ سکتے ہیں کہ عوام اندھیر نگری میں رہیں گے یہی صحافی ہیں جو انہیں ملکی اور بین الاقوامی حالات سے آگاہ کرتے ہیں جبکہ خود کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیںجنکی حالت زار کو بہتر کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں جائیں اورانہیں تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ زندگی کی بہتر سہولیات دی جائے۔

متعلقہ عنوان :