چمن,حالیہ دہشت گردی کے سانحات کے خلاف شہر میں احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 17 فروری 2017 20:48

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء)حالیہ دہشت گردی کے سانحات کے خلاف چمن شہر میں احتجاجی مظاہرہ ہوا تفصیلات کے مطابق آج چمن شہر میں ملک میں جاری حالیہ دہشت گردی کی لہر ، بھارت کی پاکستان میں مداخلت اور افغانستان میں دہشت گردوں کو مکمل سپورٹ اور معاونت کے خلاف قبائل ، سول سو سائٹی اور امور نوجوانان کا ایک زبردست احتجاجی ریلی ہوئی احتجاجی ریلی کے شرکاء نے شہر کے مختلف شاہراہوں پر گشت کرتے ہوئے پریس کلب چمن کے سامنے دھرنے میں تبدیل ہوئی ریلی کی شرکا نے شدید نعرہ بازی کے اور ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر انڈیا مردہ باد، دہشت گردوں کے سپورٹ بند کرو کرو ، افغانستان اپنے سر زمین پر دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرو ختم کرو ، پاک فوج زندہ باد ، پاکستان پائند باد ، پاک فو ج ہم تمھارے ساتھ ہے احتجاجی مظاہرے میں شریک مشتعل مظاہرین نے انڈیا کا ترنگا بھی نذر آتش کیا احتجاجی دھرنے سے سابق صوبائی وزیر و قبائلی رہنما نصیر احمد باچا خان، قبائلی رہنمامولوی محمد حنیف ، مولوی شمس اللہ، قبائلی رہنما ہاشم خان، قبائلی رہنما محمد عیسیٰ خان، قبائلی رہنما ملک عبد الخالق ،حاجی جلیل ،حاجی عطا و اللہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم قبائل پاک فوج کیساتھ شانہ بشانہ ہر محاذ پر کھڑے ہیں انڈیا پاکستان میں مداخلت بند کریں ورنہ قبائل پہلے بھی انڈیا کے خلاف جنگ کے میدان میں کھڑے تھے اور اب بھی صف اول میں ہونگے افغانستان برادر اسلامی ملک ہونے کی وجہ سے انڈیا کو دہشت گردوں کے استعمال کیلئے ٹھکانے نہ دیں اور اس کو ختم کردے پاکستان اور افغانستان دونوں اسلامی ملک ہے افغانستان کو چاہیے کہ وہ انڈیا کے بجائے پاکستان کے ساتھ دے اورافغانستان کے سرحدی علاقوں میں انڈیا کے دہشت گردوں کی ٹھکانے مسمار کردے مزید کہا کہ انڈیا نے نہ پہلے پاکستان سے جنگ جیتا ہے اور نہ اب جیت سکتا ہے جب بھی ضرورت پڑی تو قبائل پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ صف اول میں کھڑے ہونگے ۔