لورالائی,ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر شہر بھر کی سکیورٹی سخت

جمعہ 17 فروری 2017 20:48

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء)ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر لورالائی شہر بھر کی سکیورٹی سخت کر دی گئی شہر میں داخل اور انخلا ہونے والے لوگوں کی سخت نگرانی اور چیکنگ کی جا رہی یہ بات ایس ایس پی لورالائی زاہد حسین آفاق نے نیشنل پریس کلب کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی انہوں نے کہا لورالائی کے تمام روٹ لورالائی ڈیرہ غازی خان روڈ کوئیٹہ روڈ۔

(جاری ہے)

دکی۔ سنجاوی روڈ اور کلی زنگیوال روڈ پر پولیس کے ناکے قائم کر دئیے گئے ہیں اسکے علاوہ شہر کی مساجد اور عبادت گاہوں پر بھی سکیورٹی لگا کر پولیس عملہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے