سرگودھا,صوبہ بھر کے درباروں کی سکیورٹی سخت، شناخت کے بعد داخلے کی اجازت

جمعہ 17 فروری 2017 20:48

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) صوبہ بھر کے درباروں کی سکیورٹی سخت، بعد از نماز مغرب تمام آنے والوں کی شناخت کے بعد ہی درباروں میں داخلے کی اجازت، ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے حالیہ دہشتگردی کے باعث سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام درباروں متولیوں اور سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ درباروں میں آنے جانے والوں کی جانچ پڑتال کریں اور کیٹگری اے کے تمام درباروں کے کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کرے جبکہ کیٹگری بی اور سی میں رکھے گئے تمام درباروں پر بنائی جانے والی سکیورٹی پلان کے مطابق سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں، ذرائع کے مطابق یہ بھی کہا گیا ہے کہ بعد از نماز مغرب تمام درباروں پر آنے والوں کی شناخت کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

ضلع سرگودھا کے 65 درباروں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر دیئے گئے ہیں۔