سرگودھا, پولیس لائن وائرلیس کنٹرول روم اورآبائی علاقہ میں ہائی سکول ایس ایس پی زاہد محمود گوندل شہید کے نام سے منسوب

جمعہ 17 فروری 2017 20:48

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) حکومت نے لاہور میں شہید ہونے والے ایس ایس پی زاہد محمود گوندل شہید کے نام سے پولیس لائن وائرلیس کنٹرول روم اور ان کے آبائی علاقہ میں ہائی سکول کو ان کے نام سے منسوب کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی جانب سے حکومت پنجاب کو درخواست کی گئی تھی کہ منڈی بہائوالدین پولیس لائن، وائرلیس کنٹرول روم اور ان کے آبائی علاقہ چک میانہ گوندل میں ہائی سکول کو ان کے نام سے منسوب کر دیا جائے جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے گورنمنٹ ہائی سکول چک میانہ گوندل پولیس لائن منڈی بہائوالدین اور وائرلیس کنٹرول سسٹم کو ان کے نام سے منسوب کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ لاہور میں ہونے والے بم دھماکے میں ایس ایس پی زاہد محمود گوندل نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :