حکومت نے ایدھی فاؤنڈیشن کے تحت چین سے منگوائی گئی 30 ایمبولینسز پر ٹیکس مانگ لیا

جمعہ 17 فروری 2017 20:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) حکومت نے ایدھی فاؤنڈیشن کے تحت چین سے منگوائی گئی 30 ایمبولینسز پر ٹیکس کا تقاضا کیا ہے۔ ممتاز سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی وفات کے بعد ایندھی فاؤنڈیشن کی مشکلات میں آئے روز اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے اور حکومت نے بھی سماجی رہنما کی وفات کے بعد سے ان کے فلاحی ادارے سے آنکھیں پھیر لی ہیں۔

(جاری ہے)

ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ملک کے دیہی اور دور دراز کے علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور گزشتہ چند ہی ماہ میں شاہ نورانی اور سانحہ گڈانی میں ایمبولینسز کی شدید کمی محسوس کی گئی جس کے بعد نئی ایمبولینسز درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اب چین سے 30 نئی ایمبولینسز منگوائی گئیں ہیں تاہم حکومت نے عبدالستار ایدھی کی وفات کے بعد پہلی بار نئی ایمبولینسز پر ٹیکس کا تقاضہ کردیا ہے۔واضح رہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے فلاحی کاموں کا اعتراف ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کیا جاتا ہے اور ملک میں فری ایمبولینس سروس بھی ایدھی فاؤنڈیشن نے ہی متعارف کرائی تھی۔۔

متعلقہ عنوان :