رابرٹ ہارورڈ نے امریکی قومی سلامتی کا مشیر بننے کی پیش کش ٹھکرادی

رابرٹ ہارورڈ نے عہدہ ذاتی وجوہات کے باعث لینے سے انکار کیا، وائٹ ہاؤس

جمعہ 17 فروری 2017 20:32

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) ریٹائرڈ وائس ایڈمرل رابرٹ ہارورڈ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر برائے قومی سلامتی امور بننے کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشکلات کم ہونے کے بجائے مزید بڑھتی جارہی ہیں، گزشتہ دنوں امریکی صدارتی مشیر برائے قومی سلامتی مائیکل فلن نے استعفیٰ دے دیا تھا تاہم اب ریٹائرڈ وائس ایڈمرل رابرٹ ہارورڈ نے بھی مشیر قومی سلامتی کا عہدہ سنبھالنے سے انکار کردیا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے مائیکل فلن کے مستعفیٰ ہونے کے بعد ایڈمرل رابرٹ ہارورڈ کو مشیر قومی سلامتی کے عہدے کی پیشکش کی گئی تھی تاہم انہوں اس پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے عہدہ لینے سے انکار کردیا ہے، وائٹ ہاؤس کے مطابق رابرٹ ہارورڈ نے عہدہ ذاتی وجوہات کے باعث لینے سے انکار کیا لیکن امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ رابرٹ ہارورڈ اپنی ٹیم لانا چاہتے تھے اور اسی وجہ سے انہوں نے اس عہدے پر کام کرنے سے انکار کیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی صدارتی مشیر برائے قومی سلامتی مائیکل فلن نے استعفی دے دیا تھا کیونکہ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بطور صدر عہدہ سنبھالنے سے پہلے ہی روس پر عائد امریکی پابندیاں اٹھانے سے متعلق امریکہ میں تعینات روسی سفیر سے بات چیت شروع کردی تھی۔۔

متعلقہ عنوان :