سینیٹ قائمہ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی کااجلاس
کمیٹی نے پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بل2016کی ترامیم کے بعد منظوری دے دی ْکامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد بل 2017کا مزید جائزہ لینے کے لیے آئندہ اجلاس تک معاملہ موخر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد بل 2017 میں وزارت سائنس ٹیکنالوجی کی طرف سے وزارت قانون میں کرائی گئی ترامیم کے حوالے سے ذیلی کمیٹی تشکیل دے کر انکوائر ی رپورٹ طلب
جمعہ 17 فروری 2017 20:32
(جاری ہے)
بل کو منظوری کے لیے وزارت قانون کے پاس بھیجا تھا اور وہاں جو ترامیم کی گئیں تھیں وہ ہمارے علم میں نہیں تھی۔
اور وزارت کے جن لوگوں کے بارے میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ترامیم کرائی ہیں ۔ انہوں نے تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اس معاملے کی انکوائری کروا رہے ہیں ۔ انکوائری رپورٹ قائمہ کمیٹی کو فراہم کردی جائے گی۔ جس پر قائمہ کمیٹی سینیٹر سردار فتح محمد محمد حسنی کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی تشکیل دی جو معاملے کی تفصیلی رپورٹ تیار کر کے قائمہ کمیٹی کو فراہم کرے گی کہ کون لوگ ملوث تھے اور کیا مقاصد تھے ۔ ذیلی کمیٹی کے ممبران میں میاں محمد عتیق شیخ اور محمد اعظم سواتی شامل ہونگے ۔ قائمہ کمیٹی نے پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بل2016 کا بھی تفصیلی جائزہ لیا ۔ قائمہ کمیٹی کو تبایا گیا کہ قائمہ کمیٹی کی طرف سے جو تحفظات تھے کہ پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور پاکستان سائنس فائونڈیشن ایک طرح کے فنگشنز ہیں ۔ ان کا تفصیل جائزہ لے کر بل میں ترمیم کر دی گئی ہے۔ پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایک ایڈوائزری باڈی ہے ۔ پاکستان میں سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کے حوالے سے پالیسیاں اور منصوبہ بندی کر کے حکومت کو دیتی ہے ۔جبکہ پاکستان سائنس فائونڈیشن عملدرآمد میں حکومت کی مدد کرتا ہے۔ قائمہ کمیٹی نے پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بورڈ آف گورنرزمیں دونوں ایوانوں کے ایک ایک ممبران شامل کرنے اور چاروں صوبوں اور وفاق سے ایک ایک سائنسدان شامل کرنے کی سفارش کر دی ۔ بورڈ کے ممبران میں سیکرٹری منصوبہ بندی کی غیر حاضری کی صورت میں ایڈیشنل سیکرٹری کی شرکت کی بھی سفارش کی ۔اور بورڈ کی سال میں کم از کم دو اجلاس کرانے اور دس ارکان پر مشتمل بورڈ کی میٹنگ کا کورم کی تجویز بھی دی ۔ بورڈ کے ممبران کی تعداد27 ہو گی ۔ قائمہ کمیٹی نے متعدد ترامیم کے بعد بل کی متفقہ طور پر منظور ی دے دی ۔ کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹرز میاں محمد عتیق شیخ، سردار فتح محمد محمد حسنی ،سلیم مانڈوی والا کے علاوہ وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین ، سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، چیئرمین پی سی ایس ٹی ، چیئرمین پی ایس ایف، اسسٹنٹ ڈرافٹ میں وزارت قانون و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔۔مزید قومی خبریں
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.