پولیس کی جانب سے شہر کی حفاظت کے لیے ریڈالرٹ جاری کردیا گیا

جمعہ 17 فروری 2017 20:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) پولیس کی جانب سے شہر کی حفاظت کے لیے ریڈالرٹ جاری کردیا گیا ہے، گذشتہ شب درگاہ لعل شہباز قلندر کے مزار میں دھماکے کے بعد افسران نے شہرِ قائد میں سکیورٹی کو مزید چاک و چوبند رہنے کی ہدایات کی ہیں۔تفصیلات کے مطابق درگاہ لعل شہباز قلندر کے مزار میں دھماکے کے بعد کراچی میں ریڈالرٹ جاری کردیا گیا ہے، شہربھرمیں پولیس کی جانب سیسیکیورٹی کیسخت انتظامات کردیے گئے ہیں اور اہم مقامات پرناکے لگائے جارہے ہیں۔

مساجد،امام بارگاہوں اورپولیو مہم کے لییفول پروف سیکیورٹی انتظامات کو مکمل کرلیا گیا ہے، پولیس نیممکنہ خطرے کے پیش نظرعبد اللہ شاہ غازی کے مزار سمیت مختلف علاقوں میں مزارات عام زائرین کے لیے بند کرادیے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ روز سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر خوفناک خودکش دھماکے میں 75 افراد شہید اور 150 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔

جاں بحق افراد میں 20 بچے، 9 خواتین، 45 مرد اور ایک پولیس اہلکار شامل ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روزا?ئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سیہون مزار کے لئے کوئی سیکیورٹی خطرہ نہیں تھا، سی سی ٹی وی کیمرے بھی ٹھیک کام کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔ انہی حالات کے پیشِ نظر صوبے بھر میں سیکیورٹی سخت کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :