سیہون دھماکے کی10 زخمیوں کو کراچی منتقل کر دیا گیا

جمعہ 17 فروری 2017 20:26

سیہون دھماکے کی10 زخمیوں کو کراچی منتقل کر دیا گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) سیہون دھماکے کی10 زخمیوں کو کراچی منتقل کر دیا گیا جبکہ کراچی سے تعلق رکھنے والی7 زخمی خود ہی واپس پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے شدید زخمیوں کو کراچی پہنچایا گیا۔ زخمیوں میں شان، کومل، رؤف، شاہد، گلزار، نور بانو اور محمد اشرف شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ساتوں زخمیوں کو علاج کیلئے پی این شفا اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ تین زخمی ایمبولینس کے ذریعے کراچی لائے گئے۔

دوسری جانب کراچی سے درگاہ پر جانے والی7 زخمی خود ہی کراچی پہنچے۔زخمیوں میں محمد صدیقی ، میانداد ، سلیم ، مقبول ، راشد اور مہتاب شامل ہیں ، زیارت کے لیے جانے والے ان زخمیوں کی حالت تشویشناک نہیں تھی جس کی بدولت زخمی اپنی مدد آپ کے تحت کراچی پہنچ گئے جنہیں عباسی شہید اسپتال میں علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :