حکومت پنجاب خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے کوشاں ہے‘سلمان صوفی

جنوبی پنجاب کے مرکزی شہر ملتان میں پہلا داد رسی مرکز یعنی وی اے ڈبلیو سنٹر جلد اپنا کام شرو ع کر دے گا

جمعہ 17 فروری 2017 20:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) چیف منسٹر پنجاب سٹرٹیجک ریفارمز یونٹ کے ڈائریکٹر جنرل سلمان صوفی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے کوشاںہے۔کیمبرج یونیورسٹی کے سنٹرفار ڈویلپمنٹ سٹڈیز میں خصوصی لیکچر کے دوران سٹرٹیجک ریفارمز یونٹ کے ڈی جی سلمان صوفی نے بتایا کہ وزیراعلی محمد شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت پنجاب خواتین پر تشدد کے واقعات پر سدباب اور متاثرہ خواتین کو فوری امداد کے لئے اضلاع میں داد رسی مراکز قائم کررہی ہے۔

جنوبی پنجاب کے مرکزی شہر ملتان میں پہلا داد رسی مرکز یعنی وی اے ڈبلیو سنٹر جلد اپنا کام شرو ع کر دے گا۔کیمبرج یونیورسٹی سنٹر آف ڈویلپمنٹ سٹڈیز نے سلمان صوفی کو خصوصی طور پر لیکچر کے لئے مدعو کیا۔

(جاری ہے)

سلمان صوفی نے کیمبرج یونیورسٹی میں لیکچر کے دوران بتایا کہ ڈبلیو اے وی ایکٹ 2016کے تحت خواتین پر زبانی ،جسمانی،معاشی اور نفسیاتی استحصال اور تشدد کا سدباب کیا جا سکے گا۔

اس سے قبل خواتین پر تشدد اور اس کے سدباب کے لئے موثر قانونی سازی کا فقدان تھا۔وی اے ڈبلیو سنٹر کے ذریعے ڈبلیو اے وی ایکٹ 2016کے نفاذ کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔جہاں متاثرہ خاتون کو ایف آئی آر کے اندراج ،میڈیکولیگل فرانزک ٹیسٹ،نفسیاتی معاونت سمیت دیگر سہولتیں اور معاونین میسر ہوں گے۔ڈی جی سٹرٹیجک ریفارمز یونٹ سلمان صوفی کے لیکچر کے دوران کیمبرج یونیورسٹی سنٹر فار ڈویلپمنٹ سٹڈیزکے طلبہ او راساتذہ نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور وی اے ڈبلیو سی مراکز کے قیام کو خوش آئند قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :