ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں کرپشن اور بدعنوانی کی کوئی گنجائش نہیں ‘ڈی ایس پی ٹریفک اُمہ سلمیٰ

امیدواران لائسنس کے حصول کیلئے براہ راست ڈرائیونگ لائسنس برانچ سے رابطہ کریں ‘امیدواروں کے ٹیسٹ کے موقع پر گفتگو

جمعہ 17 فروری 2017 20:16

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) ڈی ایس پی ٹریفک اُمہ سلمیٰ نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں کرپشن اور بدعنوانی کی کوئی گنجائش نہیں ‘ایجنٹ مافیا کا مکمل خاتمہ کر دیا ہے امیدواران لائسنس کے حصول کیلئے براہ راست ڈرائیونگ لائسنس برانچ سے رابطہ کریں ۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پولیس لائن گرائونڈ میں نئے لائسنس کے اجراء کیلئے امیدواروں کے ٹیسٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر موٹر وہیکل ایگزامینر چوہدری فرخ سہیل اور انچارج لائسنس برانچ نوکر حسین ‘محمد شفیق خاں اور دیگر ملازمین بھی موجود تھے ۔ ڈی ایس پی ٹریفک نے اس موقع پر کہا کہ بغیرڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا قانون کی خلاف ورزی ہے لہذا تمام شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانا چاہیے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر کیا جائیگا شہری ٹائوٹ مافیا کے ہتھکنڈوں میں نہ آئیں اور براہ راست ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں رابطہ کر کے قانون کے مطابق اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین کا احترام مہذب قوموں کاشعار ہے ۔ٹریفک قوانین پر عمل کرنے سے حادثات کی روک تھام کیساتھ ساتھ ٹریفک کے مسائل سے بھی چھٹکارا ملے گا

متعلقہ عنوان :