کوئٹہ، بجلی نادہندگان کے خلاف کیسکوکی مزیدکارروائی

قمبرانی روڈ، اخترآباد، کمبیلا،دشت اورکولپورسے 11ٹرانسفارمرزاُتاردئیے گئے

جمعہ 17 فروری 2017 20:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوکی خصوصی ہدایات پر بجلی نادہندگان کے خلاف کیسکوکی کارروائیاں جاری ہے جس کے تحت گزشتہ روز سپرنٹنڈنگ انجینئر(سینٹرل) سرکل انجینئربازمحمدمندوخیل کی سربراہی میں قائم مقام ایگزیکٹوانجینئرکیسکوسریاب ڈویژن نعیم بنگلزئی کی زیرنگرانی ایس ڈی او کیسکوسپیزنڈسب ڈویژن قاضی امان اللہ اورلائن سپرنٹنڈنٹ لیاقت، حمزہ پرمشتمل ٹیم نے کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران مجموعی طورپر نادہندگان کے 11 ٹرانسفارمرزاُتاردئیے گئے جن میں دشت، کمبیلا اورکولپورسے 7زرعی نادہندگان کے ٹرانسفارمرز جبکہ قمبرانی روڈاوراخترآبادکے علاقوںسے بھی نادہندگان کے 4ٹرانسفارمرزاُتاردئیے گئے ۔ علاوہ ازیں کارروائی کے دوران عدم ادائیگی پر33 نادہندہ کمرشل اورگھریلو صارفین کے کنکشنزبھی منقطع کردئیے گئے،جن کے ذمہ مجموعی طورپرلاکھوں روپے کے بقایاجات واجب الاداہیں۔

(جاری ہے)

بجلی بلوں کی مدمیں بقایاجات کے حامل تمام نادہندہ صارفین کے خلاف کیسکوکی مختلف ٹیمیں کارروائیاںکررہی ہیں لہٰذاکیسکونے تمام نادہندہ گھریلو،کمرشل، صنعتی اورزرعی صارفین کومتنبہ کیاہے کہ وہ اپنے ذمہ بقایاجات فوری طورپرجمع کرائیں بصورت دیگر اُن کے کنکشنز منقطع ہونے پر کیسکو کسی صارف کے نقصان یازحمت پر ذمہ دارنہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :