چارسدہ میں سیکیورٹی الرٹ کردی گئی،24 محکموںکو محتاط رہنے کی ہدایت

جمعہ 17 فروری 2017 20:06

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) چارسدہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ۔ خدشات کے پیش نظر 24محکموں کو محتا ط رہنے اور فوری طور پر سیکورٹی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ پولیس نے ملک میں جاری دہشت گردی کی حالیہ لہرا ور سیکورٹی خدشات کے پیش نظر چارسد ہ کے 24محکموں کو محتاط رہنے اور فوری طور پر سیکورٹی کے پل پروف بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہے۔

پولیس سیکر ٹریٹ سے جاری پریس ریلیز میں چارسدہ پریس کلب،نادار آفس ، ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، اے جی آفس،ولی خان سپورٹس کمپلکس ،نادرا آفس واپڈا آفس،غنی خان میوزیم،بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام دفتر،ٹی ایم اے آفس چارسدہ ،لوکل گورنمنٹ آفس ،نیشنل بینک،تبلیغی مرکز ،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس اور پاسپورٹ آفس اور دیگر محکموں کو ہدایات دی گئی ہے جس میں تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہدایات کے مطابق مذکورہ بالا محکمہ جات اور مقامات میں آنے والے افراد پر کھڑی نظر رکھنے کے ساتھ تلاشی لینے ، شناختی کارڈ چیکنگ یقینی بنایا جایا ۔ شناختی کارڈ کے بغیر کسی کو بھی مذکورہ محکمہ جات اور مقامات کے اندر جانے کی اجازت نہ دی جائے ۔نیز متعلقہ دفاتر سے متعلق افراد اور ہلکاروں کے گاڑیوں کے علاوہ غیر متعلقہ گاڑیوں کو مذکورہ مقامات میں داخل نہ ہونے دیا جائے ۔ اقلیتی برادری کے عبادت گاہوں کی خفاظت اور مذہبی تہوار کو بھی محفوظ بنانے کیلئے اقلیتی برادری پولیس سے تعاون کے ذریعے کسی بھی نا خوشگوار وقوعہ سے محفوظ رہنے کیلئے اپنے خدمات انجام دیں۔