شہید اہلکاروں اور عوام کی قر با نیاں را ئیگاں نہیں جا ئیں گی، اقبال ظفر جھگڑا

لیوی اہلکاروں نے خود کش بمباروں کا مقا بلہ کر کے اپنی جا نوں کے نذرانے پیش کر کے علاقے کو بڑی تبا ہی سے بچا لیا شکست دہشت گردوں کی مقدر ہے،فاٹا کو جلد صوبے میں ضم کیا جا ئے گا، گورنر خیبر پختونخوا

جمعہ 17 فروری 2017 19:59

شہید اہلکاروں اور عوام کی قر با نیاں را ئیگاں نہیں جا ئیں گی، اقبال ..
غلنئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) گورنر خیبر پختون خواہ اقبال خان ظفر جھگڑانے کہا ہے کہ شہید اہلکاروں اور عوام کی قر با نیاں را ئیگاں نہیں جا ئیں گی۔لیوی اہلکاروں نے خود کش بمباروں کا مقا بلہ کر کے اپنی جا نوں کے نذرانے پیش کر کے علاقے کو بڑی تبا ہی سے بچا لیا ۔لیوی فورسز اور سیکیورٹی اداروں کے شہید قوم کے اصل ہیرو ہیں ۔

ساری قوم کو ان قربا نیوں پر فخر ہے۔دہشت گردد بزدلانہ کاروائیوں سے عوام کے ارادے پست نہیں کر سکتے ہیں۔شکست دہشت گردوں کی مقدر ہے۔فاٹا کو جلد صوبے میں ضم کیا جا ئے گا۔جس سے قبا ئیلی عوام کی پسماندگی دور ہو جا ئیگی۔وہ جمعے کو یہاں ہیڈ کوراٹر غلنئی کے دورے کے موقع پر میڈیا اور عمائدین سے با ت چیت کر رہے تھے ۔اس موقع پر انہوں گذشتہ روز خود کش بمباروں کا مقا بلہ کرتے ہوئے شہید لیوی اہلکاروں کے لیے تیس تیس لاکھ روپے اور ایک ایک نوکری دینے کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں اس موقع پر میڈ یا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہیڈ کوارٹر غلنئی پر خو د کش حملہ اوروں کا مقابلہ کر کے اور ان دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر شہید ہونے والے لیوی اہلکاروں نے ایک نئی با ب رقم کی ۔کیوں کہ انہوں نے اپنی جا نوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے علاقے اور عوام کو بڑی تبا ہی سے بچا لیا۔ان کی قر با نیاں رائیگاں نہیں جا ئی گی اور یہ ہمارے قوم کے اصل ہیرو ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد وں کی بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حو صلے پست نہیں ہو نگے اور ان بزدلوں کی ہر حا لت میں شکست ہوگی۔انہوں نے کہا کہ قبا ئیلی عوام نہا یت محب وطن پاکستانی ہیں جنہوں نے ہر موقع پر وطن کے لیے جانیں قربان کی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فا ٹا کو قبائیلی عوام کے امنگوں کے مطابق خیبر پختون خواہ ضم کر کے ایف سی ٓر کا خا تمہ کیا جا ئے گا۔جس سے قبا ئیلی عوام کی ترقی و خوشحالی کا خواب پورا ہو جا ئیگا۔

متعلقہ عنوان :