درخت انسانی حیات کے لیے ناگزیر ہیں، جنگلات کا تحفظ کیا جائے،مرتضیٰ جاوید عباسی
درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ،کار ثواب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ،گرین پاکستان کا منصوبہ ملک کی سماجی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کریگا،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی
جمعہ 17 فروری 2017 19:59
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ پاکستان میں جنگلات ملک کے مجموعی رقبہ کا صرف 5فیصد ہیں جبکہ عالمی پیمانے کے مطابق اس کو 25فیصد ہونا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمدنوازشریف نے عالمی سطح پر ہونے والی موسمیاتی تبدیلوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے گرین پاکستان پروگرام کا اجراء کیا ہے۔ جس کا مقصد پاکستان میں جنگلات اور جنگلی حیات کو تحفظ فر ا ہم کرنا اور جنگلات کے رقبے میں اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے لیے خطیر فنڈز مختص کیے گئے ہیں ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ گرین پاکستان کا منصوبہ ملک کی سماجی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اور اس منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے عوام کو شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت پر زور دیا۔ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ اللہ تعالی نے ہزارہ ڈویژن کو بے پناہ قدرتی حسن سے نوازا ہے اور جنگلات اس علاتے کی خوبصورتی کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی اور شجر کاری کے سلسلہ میں بے توجہی کی وجہ سے اس علاقے کے حسن کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ درخت نہ صرف کرہ ارض کے ایکو سسٹم کے لیے ضروری ہیں بلکہ اس کے دیگر بے پناہ فوائد ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جنگلات کے فروغ اور تحفظ کے لیے بہت سنجیدہ ہے اور ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے لیکن اس کی کامیابی عوام کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اس لیے اس کار ثواب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ۔ انہوں نے جنگلات کے فروغ کے لیے عوامی سطح پر نرسریاں لگانے اور جنگلات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہم شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.