پاکستان سپر لیگ ، پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کےلئے 118رنز کا ہدف دیدیا

جمعہ 17 فروری 2017 18:50

پاکستان سپر لیگ ، پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کےلئے 118رنز ..
شارجہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین17فروری۔2017ء) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے 9ویں مقابلے میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 118رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی جانب سے بیٹنگ کی دعوت ملنے کے بعد پشاور زلمی کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا لیکن اوپننگ جوڑی زیادہ دیر تک اپنے قدم نہ جما سکی اور پہلے بلے باز محمد حفیظ 16 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

(جاری ہے)

دوسرے بلے باز کامران اکمل بیٹنگ کے لئے آئے لیکن کوئی سکور نہ کرسکے اور حسن خان کی گیند پر اسد شفیق کے ہاتھوں 0 سکور پر کیچ آﺅٹ ہوگئے،این مورگن بھی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 1رن بنانے کے بعد روسوو کی گیند پر اسد شفیق کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔صہیب مقصود اور تمیم اقبال نے 75رنز کی ناقابل شکست شراکت داری سے پشاور کا سکور 117رنز تک پہنچایا۔تمیم 62اور صہیب مقصود 30رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں ۔ کوئٹہ کیلئے محمود اللہ ،حسن خان اور روسوو نے ایک ، ایک وکٹ لی۔