بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی، بنگال ٹائیگرز دورے کے دوران 100 وان ٹیسٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرے گی

جمعہ 17 فروری 2017 19:59

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی، بنگال ٹائیگرز ..
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی، بنگال ٹائیگرز دورے کے دوران 100واں ٹیسٹ کھیلنے کا اعزاز بھی پا لے گی۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق بنگلہ دیشی ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی، یہ بنگلہ دیش کا 2013ء کے بعد سری لنکا کا پہلا دورہ ہو گا۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بنگلہ دیشی ٹیم ٹیسٹ سیریز سے قبل دو روزہ ٹور میچ سے دورہ سری لنکا آغاز کرے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 مارچ تک گال میں شروع ہو گا جبکہ بنگلہ دیش کا تاریخی 100 واں ٹیسٹ 15 مارچ سے کولمبو میں شروع ہو گا، اس کے ساتھ ہی بنگلہ دیش ٹیسٹ میچز کی سنچری مکمل کرنے والا آئی سی سی کا آخری مستقل رکن ملک بن جائے گا۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش نے نومبر 2000ء میں پہلا ٹیسٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، اس کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم 22 مارچ کو ٹور ون ڈے میچ کھیلے گی، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 25 مارچ، دوسرا میچ 28 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم مارچ کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 4 اور دوسرا میچ 6 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :