ٹائی راڈ کھلنے سے کار کو حادثہ ، ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق

جمعہ 17 فروری 2017 19:59

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) ٹائی راڈ کھلنے سے کار بے قابو ہو نے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک جبکہ دو زخمی۔زخمیوں اور میتوں کوتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا۔ بسال پولیس کی جانب سے مہیا کردہ تفصیلات کے مطابق کار نمبر DW 739اسلام آباد جو کہ فتح جنگ سے جنڈ کی جانب جا رہی تھی۔

(جاری ہے)

کار میں دو بھائی اپنی بیگمات اور ایک بیٹے کے ہمراہ جا رہے تھے۔

کار جب کھنڈا چوک کے نزدیک پہنچی تو اچانک اس کا ٹائی راڈ کھل گیا جس سے وہ بے قابو ہو کر ایک درخت سے جا ٹکرائی۔ کار میں سوار زاہدہ بی بی، نصیر اور باسط موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ شوکت اور ممتاز بی بی زخمی ہو گئے۔ بسال پولیس نے زخمیوں اور میتوں کوتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :