سیہون واقعہ ، اٹک میں بھی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ

جمعہ 17 فروری 2017 19:59

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک زاہد نواز مروت نے سیہون شریف لعل شہباز قلندر کے مزار پر خودکش حملے کے بعد اٹک میں بھی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ضلع کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی سخت کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم عوام کو مکمل تحفظ دینے کا عزم رکھتے ہیں۔ ہم ملک دشمن بے رحم درندوں سے لڑنا جانتے ہیں۔ ہم نے قربانیاں بھی دی ہیں مزید قربانیاں بھی دینی پڑیں تو ہم دریغ نہیں کریں گے لیکن ملک دشمنوں کو کیفرِ کردار تک ضرور پہنچائیں گے۔ عوام پولیس سے بھرپور تعاون کریں۔ کسی بھی مشکوک شخص کو نظر انداز نہ کریںاور کسی بھی مشکوک واقعے کی خبر فوری طور پر پولیس کو دیں۔