Live Updates

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پر عمل کر نا ہوگا،ڈاکٹر عارف علوی

قوم دہشت گردی کے خلاف سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہے کسی قر بانی سے دریغ نہیں کرے گی،رہنما تحریک انصاف

جمعہ 17 فروری 2017 19:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف سند ھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی اور کراچی ریجن کے صدر فردوس شمیم نقوی نے گزشتہ روز لعل شہباز قلندرؒ کی درگاہ پر خودکش حملے کے نتیجے میں 76سے زائد افراد کے شہید اور سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں متحد ہے۔

سہون شریف کا سانحہ ایک قومی سانحہ ہے جس پر پوری قوم کا دل افسردہ ہے۔ حکومت نے عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑا ہو اہے اورحکومت اور ریاستی ادارے ان کے آگے بے بس نظر آتے ہیں ۔یکے بعد دیگر ے دہشت گردی کے واقعات نے عوام میں عدم تحفظ پیدا کر دیا ہے۔ یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز پارٹی سیکریٹریٹ ’’انصاف ہائوس‘‘ میں کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

(جاری ہے)

رہنمائوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پر عمل کر نا ہوگا۔حکومتی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ انکے سہولتوں کو بے نقاب کریں۔دہشت گردی پوری قوم کا مسئلہ بن چکا ہے جہاں بھی ضرورت ہے وہاں دہشت گردوں اور انکے سہولتوں کاروں کے خلاف فوری آپر یشن کیا جائے ۔قوم دہشت گردی کے خلاف سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہے کسی قر بانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

وفاقی اور صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے وہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کر یں اور ملک سے دہشت گردوں کو جڑوں سے ختم کیا جائے کیونکہ دہشت گردی کے خاتمے تک ملک کی ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں۔ حکومت ملک بھر میںدرگاہوں اور مزارات، چرچ، مساجد، امام بارگاہوں کی فول پروف سیکورٹی کے لئے خصوصی فورس تشکیل دے۔ دونوں رہنمائوںنے سانحہ میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اوران کے لئے صبر و جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی پوری قیادت غم کی اس گھڑی میں شہداء کے اہل خانہ کے دکھ اور درد میں برابر کی شریک ہیں۔

انہوں نے سانحہ میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت زخمیوںکو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات