ْکراچی ،سیہون دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کیلئے چیف آف نیول سٹاف کا دورئہ پی این ایس شفاء

نہتے اور معصوم عوام، خوتین اور بچوںکو نشانہ بنانے کی بر بریت کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا، ایڈمرل محمد ذکا اللہ/زخمیوںکو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

جمعہ 17 فروری 2017 19:52

ْکراچی ،سیہون دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کیلئے چیف آف نیول سٹاف کا ..
ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء)چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء ا للہ نے سانحہ لعل شہباز قلندر دربار کے متاثرین سے یک جہتی اور ہمدردی کے اظہار کے لیے پاک بحریہ کے ہسپتال پی این ایس شفاء کا دورہ کیا اور زخمیوں سے ملاقات کی۔انہوں نے آواران دھماکے میں شہید ہونیوالے کیپٹن طحہ کی نمازِ جنازہ میں بھی شرکت کی۔

ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے پی این ایس شفاء کے دورے کے دوران سانحہ سہون کے زخمیوں کو بہتریں طبی سہولیات مہیا کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

اس غمناک واقعہ پر اپنے گہرے دُکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے نیول چیف نے کہاکہ نہتے اور معصوم عوام، خوتین اور بچوںکو نشانہ بنانے کی اس بر بریت کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے یقین دلایا کہ دُکھ کی اس گھڑی میں پاک بحریہ کے تمام افسران ، جوان اور سویلینز قوم اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بعد ازاں ، انہوں نے شہید کیپٹن طحہٰ کی نمازِ جنازہ ادا کی اور شہید کے والد اور اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور اس عظیم قربانی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔پاک بحریہ اور پاک آرمی کے سینئر افسران سمیت سول اور ملٹری شخصیات کی ایک بڑی تعداد نے جنازے میں شرکت کی۔