جماعت الاحرار افغانستان کے علاقیلال پورہ، ننگرہار سے آپریٹ کررہی ہے ،ْ انجینئر بلیغ الرحمن

جمعہ 17 فروری 2017 19:51

جماعت الاحرار افغانستان کے علاقیلال پورہ، ننگرہار سے آپریٹ کررہی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) وزیرمملکت داخلہ بلیغ الرحمان نے دہشتگردی کی نئی لہر کے حوالے سے سینیٹ میں ان کیمرا بریفنگ دی۔انہوںنے بتایا کہ ریاست اور ادارے دہشتگردوں کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے متحرک ہیں ،ْ جماعت الاحرار افغانستان کے علاقیلال پورہ، ننگرہار سے آپریٹ کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

بلیغ الرحمان کے مطابق دہشتگردی کے واقعات کیتھریٹ الرٹ کچھ اہم گرفتاریوں کے بعد جاری کیے، لاہور میں 10 سے 12 سال کی عمر کے کچھ بچے جنوری میں پکڑے جن کا تعلق جماعت الاحرارسے تھا، پوچھ گچھ سے معلوم ہوا کہ لاہورمیں ابدالی چوک پر بوائزاسکول پرحملے کا منصوبہ تھا، اس اطلاع پر تھریٹ الرٹ جاری کیا، جس سے دہشت گردی کے بڑے واقعے سے بچ گئے، پشاور اور کوئٹہ میں بھی گرفتاریوں کے بعد الرٹ جاری کیے گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر مملکت سے صالح شاہ، سسی پلیجو اور میرکبیر نے سوال کیا کہ کیا پاکستان میں داعش کا وجود ہے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ داعش نے سہون دھماکے کی ذمے داری قبول کی ہے، تحقیقات کررہے ہیں، تفصیلات آئیں گی تو حقائق کا علم ہو گا۔

متعلقہ عنوان :