امریکہ ،ْآسٹریلیا اور یورپی یونین کے سفیروں کا سانحہ سیہون شریف پر افسوس کا اظہار

امریکہ واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے مدد دینے کو تیار ہے ،ْڈیوڈ ہیل

جمعہ 17 فروری 2017 19:51

امریکہ ،ْآسٹریلیا اور یورپی یونین کے سفیروں کا سانحہ سیہون شریف پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) امریکا ،ْ آسٹریلیا اور یورپی یونین کے سفیروں نے سانحہ سیہون شریف سمیت دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے اپنے بیان میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر حملے کو شرمناک اور بزدلانہ فعل قرار دیا ہے۔ ڈیوڈ ہیل کے مطابق پاکستان کے عوام اور لواحقین کے غم میں شریک ہیں۔

(جاری ہے)

امریکہ واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے مدد دینے کو تیار ہے۔آسٹریلوی ہائی کمشنر نے لعل شہباز مزار پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں افسردہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ پاکستان میں یورپی یونین کے نمائندے نے دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔نمائندے کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :