بھارت مولانا مسعود اظہر کو اقوام متحدہ میں دہشت گرد قرار دلوانے کے لیے ٹھوس شواہد فراہم کرے ،ْچین

جمعہ 17 فروری 2017 19:46

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) چین نے بھارت پر ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ وہ کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو اقوام متحدہ میں دہشت گرد قرار دلوانے کے لیے ٹھوس شواہد فراہم کرے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے اگر وہ چاہتا ہے کہ چین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مولانا مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دینے کے بھارتی قرارداد کو قبول کرے تو اس کے لیے بھارت کو ہمیں ٹھوس شواہد فراہم کرنا ہوں گے۔

ترجمان نے کہاکہ چین مقصدیت، غیر جانبداری اور پیشہ وارانہ اصولوں کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے ،ْ ہمارا معیار اور طریقہ کار صرف یہی ہے کہ ہمیں ٹھوس شواہد فراہم کیے جائیں اور اگر ثبوت ہوں گے تو درخواست کو قبول کرلیا جائے گا ورنہ اس پر اتفاق رائے کرنا مشکل ہوجائے گا۔