شاباش پنجاب پولیس،لاہورمیں دہشتگردی کرنیوالوں کوگرفتارکرلیا،شہبازشریف

دھماکہ کرنیوالاخودکش بمبارافغانستان سےآیاتھا،گرفتارسہولتکارانوارالحق کاتعلق باجوڑایجنسی سے ہے،سہولتکارانوارالحق کےاعترافی بیان کی ویڈیوبھی جاری کردی۔وزیراعلیٰ پنجاب کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 17 فروری 2017 18:36

شاباش پنجاب پولیس،لاہورمیں دہشتگردی کرنیوالوں کوگرفتارکرلیا،شہبازشریف
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری2017ء) :وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ لاہورمیں دہشتگردی کرنیوالوں کوگرفتارکرلیاگیاہے،دھماکہ کرنیوالاخودکش بمبار افغانستان سے آیاتھا،گرفتارسہولتکارانوارالحق کاتعلق باجوڑایجنسی سے ہے،پولیس افسران کومبارکبادپیش کرتاہوں۔آج یہاں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے دہشتگردنیٹ ورک افغانستان میں بیٹھ کرپاکستان میں کاروائیاں کر رہا ہے۔

آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔دہشتگردوں سے ایک ایک خون کے قطرے کاحساب لیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ وزیراعظم جلد جاں بحق افرادکے ورثاء کیلئے پیکج کااعلان کرینگے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کواب مقامی ہینڈلرنہیں مل رہے اسی لیے افغانستان سے لیکرآئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتیں بالکل قائم ہونی چاہیے۔جس کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد پاکستانی قوم کوشکست نہیں دے سکتے۔۔پنجاب حکومت نے سہولتکارانوارالحق کااعترافی بیان بھی جاری کردیا۔سہولتکارنے اعتراف کیا کہ سہولت کارانوارالحق خودکش بمبار کو لاہور لیکر آیا۔ سہولتکارکے موبائل فون سے خودکش بمبارکی تصویربھی ملی ہے۔