فتح جنگ سے جنڈ آنے والی کار درخت سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق،دو شدید زخمی

جمعہ 17 فروری 2017 19:17

جنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) فتح جنگ سے جنڈ آنے والی کار تڑگر چوک میں درخت سے ٹکرا گئی، تین افراد جاں بحق،دو شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فتح جنگ سے جنڈ آنے والی کار نمبرDW739 جب تڑگر کھنڈا چوک کے قریب پہنچی طور اچانک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی جسے موقع پر ہی کار میں سوار باسط علی ولد شوکت علی، محمد نصیر ولد نور الہی،اورایک خاتون جان بحق ہو گئے جبکہ دیگر دو افراد شدید زخمی ہو گئے مو قع پر مقامی پٹرولنگ پولیس نے پہنچ کر تمام زخمیوں اور ہلاک افراد کو مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :