سیہون بم دھماکے کی51 زخمی نواب شاہ پیپلز میڈیکل ہسپتال لائے گئے ، 4 زخمی زندگی کی بازی ہار گئے

جمعہ 17 فروری 2017 19:17

سیہون بم دھماکے کی51 زخمی نواب شاہ پیپلز میڈیکل ہسپتال لائے گئے ، 4 زخمی ..
نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) سیہون کے بم دھماکے کے 51 زخمی نواب شاہ پیپلز میڈیکل ہسپتال لائے گئے جن میں سے 4 زخمی زندگی کی بازی ہار گئے ۔تفصیل کے مطابق پیپلز میڈیکل اسپتال کے میڈیکل سپرینٹنڈنٹ کی جانب سے جاری کی جانے والی فہرست کے مطابق سیہون سے پیپلز میڈیکل ہسپتال نواب شاہ میں لائے جانے والے 4 ا نتقال کرگئے ہیں جن میں سلمان ولد مصری برفت، 10 سالہ بچہ علی حسن برفت اور 25 سالہ نامعلوم عورت اور 3 سالہ نامعلوم بچہ شامل ہیں جب کہ زخمیوں کے نام یہ ہیں ،40 سالہ دوست علی ،5سالہ شان، دیدار، شاہد، اظہر، اشرف، عمران، واجدعلی، راحب،غلام نبی، محمداشرف آرائیں، مومل، دیدارسولنگی، ستار، فرید، عبدالحمید، عبدالرئوف،28 سالہ صفر، نوربانو، قدیر، عبدالقادر،عظیمہ،سعیدہ،بے بی عذرا،گلزار،اظہر،اول دین،علی حیدر، لال بیبی، فردوس، مونین، کوئینل، وحید، ناہید، حامد،محمدحیات،علی بہر،عمران،3سالہ رحیم،ذوہیب،ظفر،یاسمین،60 سالہ صدوری،25 سالہ مومن،ریحام علی شامل ہیں جبکہ ان میں کچھ شدید زخمیوں کو رات گئے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گذشتہ رات دیرگئے پیپلزمیڈیکل اسپتال نواب شاہ کادورہ کیا اور داخل زخمی مریضوں کی عیادت کی اور اسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کی بہتر علاج کی ہدایت دیں اس موقع پر کمشنر ڈاکٹروسیم شمشاد،ڈپٹی کمشنر محمدنعمان صدیق میونسپل کمیٹی کے چئیرمین محمدعظیم مغل اور دیگر موجود تھی.

متعلقہ عنوان :