کراچی:سکیورٹی فورسزاوردہشتگردوں کےدرمیان فائرنگ،خودکش حملہ آورسمیت9دہشتگردہلاک

سکیورٹی فورسزکے مقابلے میں ہلاک دہشتگردوں نےرینجرزہیڈ کوارٹرز پرحملے کی منصوبہ بندی کی تھی، ایس ایس پی ملیرراؤ انوارکادعویٰ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 17 فروری 2017 18:26

کراچی:سکیورٹی فورسزاوردہشتگردوں کےدرمیان فائرنگ،خودکش حملہ آورسمیت9دہشتگردہلاک
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری2017ء) : سپرہائی وے پرسکیورٹی فورسزاوردہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں خودکش حملہ آورسمیت9 دہشتگردہلاک کردیے گئے ہیں،ہلاک دہشتگردوں نےرینجرزہیڈ کوارٹرز پرحملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایس ایس پی ملیرراؤ انورنے دعویٰ کیا ہے کہ دہشتگرد رینجرز ہیڈکوارٹر پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے بتایاکہ سکیورٹی فورسزکے مقابلے میں دہشتگردوں میں خودکش حملہ آوربھی شامل تھا۔ خود کش حملہ آورسمیت 9دہشتگردوں کوہلاک کردیاہے۔ ہلاک خودکش حملہ آورکورضی محمدنام سے شناخت کرلیاگیاہے۔ ہلاک دہشتگردوں کاتعلق جماعت الااحراراور داعش سے تھا۔