سیہون بم دھماکہ کی16زخمیوں کو سول اسپتال حیدرآباد لایا گیا، ایم ایس

جمعہ 17 فروری 2017 19:17

سیہون بم دھماکہ کی16زخمیوں کو سول اسپتال حیدرآباد لایا گیا، ایم ایس
حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) سیہون بم دھماکہ میں زخمی ہو نے والی16زخمیوں کو سول اسپتال حیدرآباد لایا گیا ایم ایس سول اسپتال حیدرآباد کے مطابق سہیون بم دھماکہ میں زخمی ہو نے والوں میں سی16افراد کو سول اسپتال حیدرآباد لایا گیا ان میں 3زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا اور 4زخمیوں کو طبی امداد دیکر ہسپتال سے فارغ کردیا گیا جبکہ 35سالہ ارشد ولد گل محمد ساکن سیہون ، 30سالہ حاجن خاصخیلی ولد نبی بخش خاصخیلی ساکن خیر پور میرس ، 35سالہ یاسین خاص خیلی ولد لیاقت علی خاصخیلی سیہون ،25سالہ محسین عباسی ولد فدا حسین عباسی ساکن سیہون،30سالہ حامد چنہ ولد قادر بخش چنہ 33سالہ عبدالعزیز ولد عبدالرشید پٹھان ساکن قلعہ عبداللہ بلوچستان ، محمد مدثر ولد صدر الدین اورنگی ٹاؤن کراچی اور سروپ چند ولد برتا چند میر پور خاص کا علاج سول اسپتال میں جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :