درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر ؒ پر بم دھماکہ میں شہید ہو نے والوں کی تعداد بڑھ کر88 ہو گئی، 41 زخمیوں کی حالت نازک ہے، 59 لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں، 15لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ

جمعہ 17 فروری 2017 19:09

درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر ؒ پر بم دھماکہ میں شہید ہو نے والوں کی تعداد ..
حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر ؒ پر بم دھماکہ میں شہید ہو نے والوں کی تعداد بڑھ کر88 ہوگئی۔ 343 زخمیوں میں سی41 کی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ کے مطابق سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کی درگاہ میں ہونے والے بم دھماکہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 88تک پہنچ گئی ہے جبکہ کل 343افراد زخمی ہو ئے ہیں ان میں 41کی حالت نازک ہے جنہیں کراچی، نوابشاہ، چانڈیکا میڈیکل کالج لاڑکانہ اور لیاقت میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال جام شورو اور حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 59 لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں جبکہ 15لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، یہ لاشیں سیہون تعلقہ ہسپتال میں رکھی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی ، حیدرآباد ، جام شورو ، نوابشاہ ، سیہون اور لاڑکانہ میں 276 افراد زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :