پانچ روز میں 8حملے ہونا تشویش ناک ہے ‘ لاہور کے بعد سیون شریف میں خود کش دھماکہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے ‘وفاقی حکومت کو افغانستان اور بھارت کے سامنے یہ معاملہ اٹھا نا چاہیے

تحریک انصاف لاہور کی ایگزیکٹو باڈی کے رکن محمد عمر کسانہ کا بیان

جمعہ 17 فروری 2017 19:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) تحریک انصاف لاہور کی ایگزیکٹو باڈی کے رکن محمد عمر کسانہ نے کہا ہے کہ پانچ روز میں 8حملے ہونا تشویش ناک ہے ۔ لاہور کے بعد سیون شریف میں خود کش دھماکہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے ۔وفاقی حکومت کو افغانستان اور بھارت کے سامنے یہ معاملہ اٹھا نا چاہیے کیونکہ ہر کوئی جانتا ہے سی پیک منصوبے کو رکوانے کے لیے بھارت افغانستان کی مدد سے پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اسکو معلوم ہے پاک چین راہداری منصوبے کی تکمیل سے پاکستانی معیشت ایشیا میں مضبوط ترین ہو جائے گی اور ہر ملک پاکستان کے ساتھ تجارت کو ترجیح دے گا۔ڈیفنس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں میں دہشت گردی کے واقعات نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے اس کے پیچھے جہاں سی پیک منصوبہ کی تکمیل ہے وہیں لاہور میں ہونے والا پی ایس ایل فائنل بھی بھارت کو نہیں ہضم ہو رہا جس کی وجہ سے سے انڈیا ہمارے ملک میں دہشت گردی کروا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :