لعل شہباز قلندر کے دربار پر خودکش دھماکہ ‘ضلع سیالکوٹ میں تمام درباروں ، مزاروں کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی

جمعہ 17 فروری 2017 19:09

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء)سیہون شریف میں لعل شہباز قلندر کے دربار پر خودکش دھماکہ کے بعد ضلع سیالکوٹ بھر میں تمام درباروں ، مزاروں اور خانقاہوں کی سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے بتایا کہ ضلع سیالکوٹ میں کسی بھی دربار کو زائرین کے لئے فی الحال بند نہیں کیا گیا۔۔۔