ملک میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کیخلاف جماعة الدعوة کا جنوبی پنجاب بھر میں یوم احتجاج، دہشت گردی کے واقعات بھارت کا پاکستان کے خلاف کھلا اعلان جنگ ہیں،رہنما جماعة الدعوة معاذ عمران ،میاں سہیل ودیگر
جمعہ 17 فروری 2017 19:09
(جاری ہے)
حکومت کمزور تعلق کی وجہ سے افغانستان میں بھارتی اڈے بند نہیں کروا سکتی۔ حکومت بھارت کے دہشت گردانہ کردار پر خاموشی اختیار نہ کرے۔
حافظ محمد سعید ودیگر رہنما?ں کی نظربندی سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ان خیالات کا اظہار جماعة الدعوة جنوبی پنجاب کے مسئول ابو معاذ عمران نے جامع مسجد ابن باز رشید آباد،جماعة الدعوة ملتان کے مسئول میاں سہیل احمدنے مرکز البدرشجاع آبادملتان ،جماعة الدعوة لیہ کے مسئول حافظ عبدالمنان نے جامع مسجدتقوی لیہ ،جماعةالدعوة بہاولپور کے مسئول ابو ہریرہ نے جامع مسجد عمربہاولپور،جماعة الدعوة خانیوال کے مسئول عبداللہ عمیرنے جامع مسجد ابو ہریرہ شام کوٹ،جماعة الدعوة مظفرگڑھ کے مسئول رانا عمر فاروق نے جامع مسجدمحمدی قصبہ گجرات،جماعة الدعوة لودھراں کے مسئول عبدالرحمان سیاف نے جامع مسجد ابو بکر کہروڑپکا،جماعة الدعوة ڈیرہ غازی خان کے مسئول رانا نصراللہ نے مرکز عثمان بن عفان ڈیرہ غازی خان،جماعة الدعوة بھکر کے مسئول ابو احسان نے جامع مسجد حسن بھکراور دیگر رہنمائوں نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ابو معاذ عمران کا خطاب کے دوران کہنا تھا کہ بھارت سی پیک کو نقصان پہنچانے کے لئے پاکستان میں عدم استحکام کی صورتحال پیدا کرنا چاہتا ہے۔پوری پاکستانی قوم کو چاہیے کہ وہ متحد ہو جائے اور بھارت کو منہ توڑ جواب دے۔ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بھارت پھر سے متحرک ہو چکا ہے ، پاکستانی قوم اس دہشتگردی کے خلاف پر عزم ہیں۔سیہون شریف، لاہور، کوئٹہ اور ملک کے دیگر علاقوں میں ہونے والے دھماکوں کے پس پردہ وہی قوتیں ہیں جو پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ بھارت کے حوالے سے نرم گوشہ رکھنے کی وجہ سے دہشت گردی میں اضافہ ہو رہا ہے۔کلبھوشن یادیو کے بعد بھی بھارت کے خلاف سخت کارروائی نہیں کی گئی۔پاک چائنہ اقتصادی راہدای کے خلاف بھارت کھل کر سامنے آ چکا ہے اس حوالے سے سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتیں کر کے کشمیر میں جاری ظلم و بربریت سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔حالیہ نظربندیوں کے بعد انڈیا نے کشمیر میں ظلم و بربریت کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔نریندر مودی اور اس کے وزراء بلوچستان میں مداخلت کا اعتراف کر چکے۔حالیہ حملوں کی تحقیقات کے دوران بھی بھارتی ایجنسیوں کو ملوث قرار دیا جارہا ہے۔ حکومت پاکستان انڈیا کی دہشت گردی کو دنیا پر بے نقاب کرنے میں کسی قسم کی مصلحت پسندی سے کام نہ لے۔افغانستا ن میں قائم بھارتی قونصل دہشت گردی کے اڈے بن چکے ہیں جہاں سے دہشت گردوں کو تربیت دیکر بلوچستان، خیبر پی کے او رملک کے دیگر حصوں میں داخل کیا جارہا ہے۔ کلبھوشن جیسے ایجنٹوں کی گرفتاری سے ساری صورتحال واضح ہو چکی ہے۔ بی جے پی سرکار کی بلوچستان میںتخریب کاری کی سرگرمیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ بھارتی دہشت گردی کی روک تھام کیلئے اسے منہ توڑ جواب دینا ہو گا۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم فرقہ واریت اور اختلافات سے بالاتر ہو کر اپنے دشمن کے خلاف اکٹھے ہو جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہورہائیکورٹ،عون چودھری کی این اے 128 سے کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
-
خواجہ سلمان رفیق کا گنگارام ہسپتال کا دورہ، مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ شروع
-
لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
-
پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا’’محمد نواز شریف کسان کارڈ‘‘ ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منظوری دیدی
-
پی آئی اے کی فضائی میزبان ٹورنٹو ائیرپورٹ پرزیرحراست
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب
-
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
-
ہر ترقیاتی منصوبے میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘خواجہ سلمان رفیق
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پی آئی سی کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.