پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائی،ملتان میں ناقص انتظامات پر بیسوں کو جرمانے ،بہاوالدین زکریا یونیورسٹی میں بھی چھاپے

جمعہ 17 فروری 2017 19:09

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) صحت مند پنجاب پروگرام کے تحت عوام کو صحت مند اور میعاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فو ڈاتھا رٹی ملتان کی ٹیم نے بہا?الدین زکریا یونیورسٹی میں واقع شاہد کینٹین کو 12000روپے،جعفر کینٹین کو7500روپے، بسم اللہ کینٹین کو 3000روپے،شاہد چشتی فریش فوڈ پوائنٹ کو 7500روپے،ابدالی روڈ پر واقع میڈی کیئرہسپتال کی کینٹین کو 2000روپے اور نشتر کی مین کینٹین کو 3000روپے غیر معیاری کیچپ کے استعمال،ورکرز کی ذاتی صفائی ناقص ہونے ،خوراک زمین پر رکھنے، کیمیکل ڈرمز کے استعمال ، لیبلنگ کی عدم موجودگی،برتنوں کی صفائی کے لیے ڈیٹرجینٹس کے استعمال اور کھانے کی اشیائ میں مکھیو ں کی موجودگی کی وجہ سے جرمانے کیے گئے۔

(جاری ہے)

سادات کالونی میں واقع پاکیزہ ہوٹل، منا بھائی ہوٹل،ماشائ اللہ پاکیزہ ملک اینڈ ڈرنک کارنر،عوان سپر سٹور،السادات بیکرز،بسم اللہ ملک پوائنٹ، نیو شاہ شمس کالونی ملتا ن میں واقع احمدسپر سٹور،تھہم ملک شاپ،القاسم ہاشم پکوان سنٹر،رفیق ہوٹل (رکشہ مارکیٹ)،پرانا شجاع آباد روڈ پر واقع نیو پشاوری نان اینڈ چپلی کباب،زاہد دہی بھلے،فوڈ پوائنٹ چرغہ بروسٹ،شریف چرغہ بروسٹ،بسم اللہ حسیب المکہ نان شاپ،عظیم ٹک شاپ اورشاہ شمس روڈ باوا سفرابستی میں واقع یا سین بیکرزاینڈ جنرل سٹور،عظیم خان سوئیٹ ،احسن سوئیٹس،مدنی ملک شاپ کوناقص صفائی کے انتظا ما ت، حشرات کی روک تھام کے لئے نا منا سب انتظامات اور ورکرز کی ذا تی صفا ئی بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ انکولائسنس بنوانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :