نیشنل ایکشن پلان پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد کیا جائے ،دہشتگردی کی کارروائیوں کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

جمعہ 17 فروری 2017 18:59

ْ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) تحریک انصاف نے ملک بھر میں جاری دہشتگردی کی کارروائیوں کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شعیب صدیقی کی طرف سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میںوفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد کیا جائے اور دہشتگردی کی روک تھام کیلئے بڑا فوجی آپریشن کرایا جائے۔

وزارت داخلہ ملک بھر کے تمام مزارات اور دیگر اجتماعات والے مقامات پر سکیورٹی کے انتظامات میں نیشنل ایکشن پلان کے مطابق بہتری لائے۔قرارداد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ دہشتگردوں کے مقاصد کو ناکام کرنے کیلئے تمام صوبائی حکومتیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نیشنل ایکشن پلان کے مطابق حکمت عملی مرتب کرکے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے مشترکہ کاوش کرنی چاہئیں۔