قاضیاں سے روکھیا دربا ر شریف تک روڈ کی منظوری پر راجہ جاوید اخلاص کے تہہ دل سے مشکور ہیں، چوہدری ناصر تاج

جمعہ 17 فروری 2017 18:58

کلر سیداں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء)چیئرمین یو سی قاضیاں چوہدری ناصر تاج نے کہا کہ ایم این اے راجہ جاوید اخلاص کے تہہ دل سے مشکو رہیں جنہوں نے قاضیاں سے روکھیا دربا ر شریف تک روڈ کی منظوری دے دی ہے جس کی تخمینہ لاگت پچاس لاکھ روپے ہے اہلیان علاقہ کا دیرنیہ مطالبہ پورا ہونے پر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری ناصر تاج نے مزید کہا کہ ہم ایم این اے راجہ جاوید اخلاص کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے علاقہ میں بلا تفریق ترقیاتی کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور قاضیاں سے روکھیا دربار شریف تک روڈ کی تعمیر کی منظوری دی۔