ْسٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور کا ایمز پاکستان سے شوگر کے کیسوں کو مد نظر رکھتے ہوئے معاہدہ

شوگرکے مریضوں کیلئے یونین کونسلوں کی سطح پر فری میڈیکل کیمپ اور آگاہی کے ساتھ ایمبولینس لیبارٹری قائم کی جائیگی

جمعہ 17 فروری 2017 18:42

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور کا ایمز پاکستان سے شوگر کے بڑھتے ہوئے کیسوں کو مد نظر رکھتے ہوئے معاہدہ کیا ہے کہ پشاور میں شوگرکے مریضوں کیلئے یونین کونسلوں کی سطح پر فری میڈیکل کیمپ اور آگاہی کے ساتھ ایمبولینس لیبارٹری قائم کی جائیگی جبکہ صفت غیورہسپتال میں انسولین بنک قائم کیاجائیگا جو شوگر کے مریضوں کو فری انسولین فراہمی کے سا تھ ادویات بھی دینگے ‘ اس حوالے سے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی زیر صدارت اجلاس میں ایمز پاکستان کے نمائندہ ڈاکٹر ضیاء الحسن ‘ ڈسٹرکٹ کونسلر ڈاکٹر رفعت عزیز ‘ ڈاکٹر ایاز ‘ ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر امیر خان اوردیگرنے اجلا س میں شرکت کی جس میں ایمز پاکستان اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور کے مابین ایم او یو دستخط ہوگئی ہے جس میں ایمز سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی تعاون سے یونین کونسل کی سطح پر شوگر کے فری میڈیکل کیمپ لگائے گئے جس میں مریضوں کو شوگر سے بچائو کے حوالے سے آگاہی ‘ شوگر کے مفت ٹیسٹ اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائیگا اجلاس میں شوگر سے متاثرہ مریضوں کو مفت انسولین کی فراہمی کیلئے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی سطح پر صفت غیور( چلڈرن ہسپتال ) میں انسولین بنک بھی قائم کیاجائیگا تاکہ شوگر کے مریضوں کو فری انسولین کی فراہمی بروقت ممکن ہوسکیں ‘ اجلاس میں ڈاکٹر رفعت عزیز کو فری میڈیکل کیمپ کی سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے فوکل پرسن جبکہ ضلع کونسل کے ہیلتھ کمیٹ کے ممبران انکے ساتھ کیمپ میں لگانے میں معاونت کریں گی جبکہ ایمز پا کستان کی طر ف سے ڈاکٹر ایاز فوکل پرسن نامزد کر دیا گیا ہے جو مارچ کے مہینے میں ٹائون تھری کے یونین کونسل بہادر کلی میںشوگر فری میڈیکل کیمپ لگائے گا -

متعلقہ عنوان :