وزارت داخلہ نے اب تک خیبرپختونخوا اور فاٹا سمیت ملک بھر میں 64تنظیموں کو کالعدم قرار دیا

جمعہ 17 فروری 2017 18:42

وزارت داخلہ نے اب تک خیبرپختونخوا اور فاٹا سمیت ملک بھر میں 64تنظیموں ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) وزارت داخلہ نے اب تک خیبرپختونخوا اور فاٹا سمیت ملک بھر میں 64تنظیموں کو کالعدم قرار دیا ہے ۔مالاکنڈ ڈویژن اور فاٹا کے آٹھ تنظیموں کو بھی کالعد م قرار دیا جا چکا ہے ۔ جن میں تحریک نفاذ شریعت محمدیہ سمیت دیگر تنظیمیں شامل ہیں۔ ان تنظیموں پر دہشت گردی وغیرہ کے الزامات عائد تھے ۔ جبکہ گزشتہ روز مذہبی تنظیم کو کالعدم قرار دیا گیا ۔

(جاری ہے)

چھ نومبر 2003کو کالعدم جماعتوں کے فہرست میں حزب التحریر سمیت چھ جماعتیں ، ستائیس اکتوبر 2004کو ایک ، سات اپریل 2006کوبلوچستان لبریشن آرمی ، اکیس اگست 2006کو ایک ، تیس جون 2008کوتین تنظیمیں پچیس اگست 2008کو تحریک طالبان پاکستان ، آٹھ ستمبر 2010کو بلوچستان کی پانچ ، دس اکتوبر 2011کو گلگت اور کراچی کی چار، پندرہ فروری 2012کو ایک ، چھ مارچ 2012کودو ، چوبیس اپریل 2012کو گلگت کے دو، پانچ جون 2012کو گلگت کے ایک ، چار اگست 2012کو بلوچستان بنیادی پرست آرمی ، چار اگست 2012کو گیارہ ، 13مارچ 2013کو گلگت کی ایک ، پندرہ مارچ 2013کو نو ، جنوری 2002میں تحریک نفاذ شریعت محمدیہ سمیت چھ ، تنظیموں کو کالعدم قرار دیاگیاتھا ۔