لاہور سانحہ کے بعد دہشت گردی کی تحقیقات کا دائرہ خیبر پختونخوا تک بڑھا دیا

خیبر پختونخوا د صوبے سے افغان مہاجرین کی پنجاب آمد و رفت بھی جزوی طور پر معطل

جمعہ 17 فروری 2017 18:42

لاہور سانحہ کے بعد دہشت گردی کی تحقیقات کا دائرہ خیبر پختونخوا تک بڑھا ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) لاہور میں رونماء ہونے والے سانحہ کے بعد دہشت گردی کی تحقیقات کا دائرہ خیبر پختونخوا تک بڑھا دیا ہے ۔ جبکہ واقعہ میں مبینہ طور پر افغان مہاجرین کے ملوث ہونے کے بعد صوبے سے افغان مہاجرین کی پنجاب آمد و رفت بھی جزوی طور پر معطل ہو گئی ہے پنجاب میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے بیشتر افراد کو بھی گرفتار کیاگیا ہے ۔

ذمہ دار ذرائع نے بتایاہے کہ لاہور میں رونماء ہونے والے سانحہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا دائرہ صوبے تک بڑھا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ بارڈرز پر بھی تمام متعلقہ حکام کو خصوصی اقدامات کی ہدایات کی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تحقیقاتی اداروں نے صوبے کے تحقیقاتی اداروں ، خیبر پختونخوا پولیس اور صوبائی حکومت سے رابطے شروع کر دیئے ہیں واقعہ میں مبینہ طور پر افغان مہاجرین کے ملوث ہونے کے خدشات کے بعد ان کے مبینہ ساتھیوں کے فرار ہونے کے پیش نظر پاک افغان طورخم بارڈر پر بھی تمام اداروں کو آگاہ کردیا ہے اور مبینہ خود کش حملہ آور اورانکے ساتھی کے حاصل کردہ فوٹیجز بھی حکومتی اداروں کو ارسال کئے ہیں ۔

جبکہ پنجاب میں پختونوں اور افغان مہاجرین کی پکڑ دھکڑ بھی شروع ہو چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :