ضلع ڈیرہ غازیخان میں عطائیت کے خلاف موثر کریک ڈاون کیا جائے گا،اللہ رکھا انجم

جمعہ 17 فروری 2017 18:28

ڈی جی خان۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں عطائیت کے خلاف موثر کریک ڈائون کیا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تعینات کر کے سات روز کے اندر کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیاگیاہی․ یہ احکامات ڈپٹی کمشنر اللہ رکھاانجم نے محکمہ صحت سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ عطائیوں کی وجہ سے مہلک امراض بڑھ رہے ہیں ․ انسانی صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کے کاروباری مراکز سربمہر کر کے گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں ․ ضلع بھر میں بلاامتیاز کارروائی ہونی چاہئے۔ کسی کے ساتھ جانبداری ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی ․ اجلاس کو بتایاگیاکہ عطائیو ںکے غلط انجکشن کی و جہ سے 15سال تک کے بچوں کی بالخصوص ٹانگیں متاثر ہو جاتی ہیں جن سے بچے عمر بھر کی معذوری کا شکار ہو سکتے ہیں ․اس سے بچوں کو پولیو کا شبہ ہو تا ہے ٹیسٹ اور رپورٹ کے حصول کیلئے کافی رقم خرچ کرنا پڑتی ہے اس سے ضلع کا امیج متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی صحت سے کھیلا جا رہاہے ۔