حکومت پنجاب لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی ترقی کیلئے بھرپور انقلابی اقدامات بروئے کار لارہی ہے، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 17 فروری 2017 18:28

خانیوال۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر زید بن مقصود اور چیئر مین ضلع کونسل انجینئر محمد رضا سرگانہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کسان پیکج کے تحت محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ضلع خانیوال کے ویٹرنری ڈاکٹرز اور پیرا ویٹرنری سٹاف نے 43نئی موٹر سائیکلیں تقسیم کیں جن کی فراہمی سے ویٹرنری ڈاکٹروں اور فیلڈ اسسٹنٹ ویٹرنری سٹاف کی دور دراز علاقوں میں کسانوں کے گھروں تک باآسانی رسائی ممکن ہو سکے گی اور دیہی علاقوں میں رہنے والے کسانوں اور زمینداروں کے جانوروں کو بر وقت علاج میسر آسکے گا اس سلسلہ میں جناح لائبریری ہال خانیوال میں محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک خانیوال ڈاکٹر سعید احمد ‘ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک بریڈ امپروومنٹ سائوتھ زو ن ملتان ڈاکٹرطارق سعید ‘ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹیکنیکل ڈاکٹر محمد صابر ‘ڈپٹی ڈائریکٹر ز ڈاکٹر الطاف حسین‘ڈاکٹر حافظ اللہ بچایا‘ڈاکٹر ساجد محمود ‘سینئر ویٹرنری ڈاکٹر محمد عاشق سمیت محکمہ لائیو سٹاک کے فیلڈاسسٹنٹس اور ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر زید بن مقصود نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی ترقی کیلئے بھرپور انقلابی اقدامات بروئے کار لارہی ہے تاکہ لائیو سٹاک کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے کسانوں ‘زمینداروں اور لوگوں کو بہترین روزگار کے مواقع میسر آنے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر اس شعبہ کو فروغ حاصل ہو سکے انہوں نے موٹر سائیکلیں حاصل کرنے والے ڈاکٹروں اور فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ سہولت میسر آنے پر اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں تاکہ کسانوں کوان کے جانوروں کے علاج کیلئے بر وقت بہتر سہولیات مل سکیں چیئر مین ضلع کونسل انجینئر محمد رضا سرگانہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کسانوں کی بہتری ‘فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے شعبہ زراعت اور لائیو سٹاک کو بھرپور فروغ دینے کیلئے اپنے تمام تر وسائل برو ئے کار لارہی ہے اور کسان پیکج کے تحت اربوں روپے جدید زرعی مشینری‘کھادوں کی فراہمی سمیت ان کے جانوروں کی صحت کیلئے ویٹرنری ہسپتالوں کے قیام ‘موبائل ویٹرنری ہسپتال اور کوالیفائڈ ڈاکٹر ز اور جدید خطوط پر تربیت یافتہ فیلڈ سٹاف کے ذریعے کسانوں کو ان کی دہلیز پر سہولتیں فراہم کر رہی ہے تاکہ ہمارے کسان عالمی معیار حاصل کرکے ملکی پیداوار میں اضافہ کرنے اور اپنی معیشت مضبوط بنانے کیساتھ ساتھ ان شعبوں میں عالمی سطح پر مقابلہ کرکے لائیو سٹاک کے شعبہ میں انقلاب برپا کر سکیں گے اور کسان خوشحال ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں شہری اور دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے جو انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک خانیوال ڈاکٹر سعید احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع خانیوال میں اب تک 10لاکھ بڑے جانور جن میں گائے ‘بھینس وغیر ہ اور ساڑھے سات لاکھ چھوٹے جانور جن میں بھیڑ بکریاں شامل ہیں کو فری ادویات اور ویکسین دی جاچکی ہیں جبکہ ضلع خانیوال میں 3ویٹرنری ہسپتال کام کررہے ہیں دودھ کی 100%افزائش سمیت کٹا پال سکیم ‘گوشت بڑھائو پروگرام اور مستحق اور بیوہ گان خواتین میں پانچ مرغیوں اور ایک مرغے پر مشتمل 900پولٹری یونٹس بھی تقسیم کیے جا چکے ہیں کسانوں کو مفت ادویات سمیت ونڈا بھی فراہم کیا جارہا ہے انہوں نے ڈیری اور لائیو سٹاک سے وابستہ کسانوں اور زمینداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت پنجاب کے انقلابی کسان پیکج سے بھرپور فائدہ اٹھا کر اپنی معیشت کو مضبوط بنائیں۔

متعلقہ عنوان :