خانیوال، حساس مقامات کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

جمعہ 17 فروری 2017 18:28

خانیوال۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء)خانیوال سمیت صوبے بھر کے حساس مقامات کی سکیورٹی سخت کرتے ہوئے سرکاری ہسپتال میں الرٹ جاری کردیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے صو بے بھر کے 36اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں حساس مقامات کی سکیورٹی سخت کریں۔ سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ کو ہسپتالوں میں الرٹ جاری رکھنے کے احکامات دیئے گئے ہیں ۔