شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈائون،33لیٹر شراب برآمد ‘3ملزمان گرفتار

جمعہ 17 فروری 2017 18:28

ساہیوال۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء)پولیس نے رروائی کرتے ہوئے شراب فروشوں سے 33لیٹر شراب برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے ڈسپنسری روڈ پر ناصر علی سے 13لیٹرشراب ‘90/9-Lمیں شہزاد مسیح سے 11لیٹرشراب اور شاہ دین چوک میں علی حیدر سے 9لیٹرشراب برآمد کرکے گرفتارکرلیا ۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔