ْڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے نقدی‘ 5 موٹرسائیکلیں اور دیگر سامان چرا لیا گیا

جمعہ 17 فروری 2017 18:28

ساہیوال۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ونامزد ملزمان لاکھوں روپے نقدی ‘کاغذات ‘5موٹرسائیکلیں اور دیگر سامان لے اڑے ۔ڈکیتی کی واردات اے سی چوک میں ہوئی یہاں شیخ محمدبلال اپنے گھرمدینہ کالونی سے 9بجے دن اپنی ہمشیرہ کے گھر فرید ٹائون جا رہا تھا کہ راستے میں 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی ‘شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس وغیرہ کل مالیتی 33ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔

دوسری واردات کچہری میں ہوئی یہاں محمدیار اپنے گھر سے ملتان ہائیکورٹ جانے کیلئے نکلا جب ضلع کچہری کے گیٹ پر پہنچا تو صبح 5بجے محمدرفیق وغیرہ 4ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی ‘طلائی انگوٹھی ‘ کاغذات اورشناختی کارڈ وغیرہ چھین کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تیسری واردات پل بازار میں ہوئی یہاں محمدیاسین اپنے دفتر سے واپس رات کے وقت گھر جارہا تھا کہ 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی ‘ شناختی کارڈ اوررجسٹریشن بک وغیرہ کل مالیتی 54ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔

چوتھی واردات اڈہ دادفتیانہ پر ہوئی یہاں محمدبلال 8بجے صبح اپنے گھر 107/7-Rسے کسووال موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ راستے میں ریلوے پھاٹک کے قریب 2نامعلوم مسلح ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور موٹرسائیکل نمبری 4081/SLKمالیتی 45ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔چوری کی وارداتوں فریدیہ پارک کے باہر سے نامعلوم ملزمان نے عبدالمجید کی موٹرسائیکل نمبری 513/SLKمالیتی 63ہزار روپے ‘غربی بائی پاس کے قریب سعید احمد وغیرہ 2ملزمان نے اظہر نذیر کی موٹرسائیکل نمبری 8804/SLLمالیتی 45ہزار روپے ‘بابے والا چوک میں 2نامعلوم ملزمان نے ثقلین رسول کی موٹرسائیکل نمبری 472/SLM گھر کے باہر سے اور یاد گار چوک کے قریب نامعلوم ملزمان نے محمدمقصود کی موٹرسائیکل نمبری 3536/SLMاکیڈمی کے باہر سے چرالی ۔

پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔