محکمہ تعلیم کا کلر ک رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

جمعہ 17 فروری 2017 18:28

دیپالپور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) اینٹی کرپشن نے راشی کلر ک کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا،خلیل خان نے تبادلے کیلئے بیس ہزار لئے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اینٹی کرپشن سرکل آفیسر ضلع اوکاڑہ عبدالغفار خان نے سپیشل برانچ اور مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کر محکمہ تعلیم کے ایک کلرک خلیل خان ولد سعید خان کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

خلیل خان نے محسن ندیم نامی شخص سے اپنے کسی عزیز کے تبادلے کیلئے پچاس ہزار روپے رشوت طلب کی تھی جس پر محسن ندیم نے محکمہ اینٹی کرپشن سے مددطلب کی اور گزشتہ روز جب محسن ندیم نے کلرک کو بیس ہزار روپے دئیے تو عبدالغفار خان نے چھاپہ مارتے ہوئے خلیل خان سے نشان زدہ نوٹ برآمد کرلئے ۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل میں بندکردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :